قازقستان میں شہر الماتی زلزلے کے جھٹکوں سے گونجنے لگا۔

0
74

قازقستان (پاکستان ٹوڈے) غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قازقستان زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قازقستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اسکا مرکز الماتی شہر کے جنوب میں 31 کلومیٹر دور تھا، جبکہ یہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قازقستان کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 22 منٹ پر زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 5 شدت کے اس زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر انخلا شروع ہوگیا ہے، تاہم زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

Leave a reply