قرض پروگرام پر مذاکرات کے لیے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کےدرمیان شیڈول طے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کا قلیل مدتی قرض پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد نئے بڑے قرض پروگرام پر مذاکرات کے لیے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کےدرمیان شیڈول طے پاگیا۔
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف مشن 15مئی کو بات چیت کیلئے پاکستان پہنچے گا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پہلے تکنیکی اور پھر پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض کا نیا پروگرام 6 سے 8 ارب ڈالرز اور دورانیہ 3 سال یا اس سے زیادہ ہوسکتا ہے‘ قرض کا نیا پروگرام آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر ملنے کا امکان ہے۔
حکومت کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے مزید سخت فیصلے کرنا ہوں گے، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانا ہوگا، خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری کرنا ہوگی۔
پاکستان کو اہم معاشی چیلنجز کا سامنا ہے‘تاجر دوست اسکیم ناکام ہوچکی‘ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں حالیہ کمی پر آئی ایم ایف کو مطمئن کرنا چیلنج ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جانا ناگزیر ہے‘بڑھتے قرضے اور لیے گئے قرضوں کی ادائیگی ایک بڑاچیلنج ہے، برآمدات میں اضافے اور مقامی وسائل پیدا کرنے تک آئی ایم ایف پروگرام میں رہنا ضروری ہے۔
توازن ادائیگی اور ذخائر مستحکم رکھنے کے لیے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بیرونی مالیاتی خطرات کامقابلہ کرنےکے لیے مارکیٹ ایکسچینج ریٹ اہم ہے۔
ڈالرگراوٹ کاشکار،روپیہ تگڑا
ستمبر 12, 2024اسٹیٹ بینک نےشرح سودمیں2فیصدکمی کااعلان کردیا
ستمبر 12, 2024پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان
ستمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔