قومی ائیرلائن کا سیاحت کے فروغ کیلئے احسن اقدام

0
37

پاکستان ٹوڈے:قومی ائیرلائن کا سیاحت کے فروغ کیلئے احسن اقدام۔ یو اے ای سے سکردو، اسلام آباد سے چترال کیلئے پروازیں چلانے کا اعلان کردیا, پی آئی اے 3مئی سے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی، آغاز میں ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پرواز دبئی سے سکردو کیلئے چلے گی۔پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی جانب سے ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز بھی کردیا گیا۔۔۔قومی ایئر لائن کے ملکی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔اس حوالے سے چترال جانیوالے مسافروںاورسیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔

قومی ایئرلائن نے ڈیڑھ سال بعد چترال کیلئے دوبارہ سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔18 مئی سے اسلام آباد سے چترال کیلئے ہفتے وار 2پروازیں آپریٹ ہوں گی۔پی آئی اے اسلام آباد چترال کے درمیان اے ٹی آر طیارے آپریٹ کرے گی۔پی آئی اے نے چترال کیلئے بھی ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز کردیا ہے۔

مصنف

Leave a reply