قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس جمعرات کی صبح 10 بجے طلب :نو منتخب اراکین اسمبلی حلف لیں گے

0
164

پاکستان ٹوڈے کے تفصیلات کے مطابق سولویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہونے جارہا ہے ، ارکان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، شہباز شریف ، حمزہ شریف سمیت دیگر ن لیگی ارکان پارلیمنٹ پہنچ گئے جبکہ عمر ایوب ، بیرسٹر گوہر ، محمد علی جان سمیت دیگر ارکان بھی پہنچے۔

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، غیر متعلقہ افراد کا پارلیمنٹ کے اطراف، شاہراہ دستور پر داخلہ بند ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تمام داخلی راستوں پر تعینات ہیں۔

مخصوص کارڈز، اسٹیکرز والی گاڑیوں کو پارلیمنٹ کی حدود میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوگا، جس میں نو منتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے

 

Leave a reply