وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے سالانہ پلان کی منظوری دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔
چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اجلاس میں شرکت کریںگے۔
اجلاس میں 4نکاتی ایجنڈےپرغور ہوگا، این ای سی 2700 ارب روپےسے زائد کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی جبکہ چاروں صوبوں کے لیے 1559 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پرغور ہوگا۔
اجلاس میں مالی سال 24-2023 اور 2024-25 کی پبلک انویسٹمنٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا، اور این ای سی تیرہویں 5 سالہ پلان 2024 تا 2029 کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں وفاقی اورصوبائی ترقیاتی پلان کی منظوری دی جائےگی اور 16 مئی 2023 سے 15 مئی 2024 تک ایکنک اور سی ڈی ڈبلیو پی کے فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاق کے 1221 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ پرغورہوگا جبکہ انفرااسٹرکچر کے لیے877 ارب روپے، توانائی کے لیے 378 ارب روپے، ٹرانسپورٹ کے لیے 173 ارب روپے ، مواصلات کے لیے 284 ارب روپے، آبی وسائل کے لیے 284 ارب روپے، سوشل سیکٹر 83 ارب روپے اور صحت کیلئے17 ارب اور تعلیم 37 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔
اجلاس میں ایکنک کے فیصلوں پر عمل درآمد رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی پیش رفت رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلی، وفاقی و صوبائی وزراء، اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔
توشہ خانہ ٹوکیس:سماعت بغیرکارروائی کےملتوی
اکتوبر 5, 2024علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی،بیرسٹرسیف
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بشری بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست
اپریل 8, 2024 -
بھارت کاجشن آزادی:کشمیری عوام کاواضح پیغام
اگست 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔