لاہور:(پاکستان ٹوڈے) قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض اور وقار یونس کے بھائی کمنٹیٹر علی یونس کا نکاح ہوگیا، تقریب میں قومی کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نکاح کی تقریب کا اہتمام نجی فارم ہاؤس پر کیا گیا تھا جہاں سابق کپتان وقاریونس نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا،تقریب میں کپتان بابر اعظم، سابق سربراہ کرکٹ بورڈ رمیز راجہ، سابق کپتان مصباح الحق، محمد یوسف، وہاب ریاض، عبدالرزاق، کامران اکمل، امام الحق، مشتاق احمد اورعمران نذیر بھی شریک ہوئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ ریاض نے زندگی کے اس یاد گار اور پُرمسرت موقع پر ہلکے بھورے رنگ کی میکسی کا انتخاب کیا۔دوسری جانب سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی اور کمنٹیٹر علی یونس سفید شلوار قمیض کے ساتھ اپنی دلہنیا سے میچنگ کرتے ہوئے ہلکے بھورے رنگ کے واسٹ کوٹ میں نظر آئے۔
ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی:بھارت نےپاکستان کوشکست دیدی
ستمبر 14, 2024چیمپئنز ون ڈے کپ:مارخورز نے پینتھرز کوشکست دیدی
ستمبر 13, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔