لاہور،پیرس ریلی: سیاحت کے فروغ میں معاون ہوگی

0
27

لاہور، پیرس ریلی پاکستان کے مثبت تشخص اور سیاحت کے فروغ میں معاون ہوگی ۔

فرانس میں پاکستان کے سفیرنےریلی کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیدیا۔ فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ ریلی پاکستان کے تشخص ،ثقافت، ،سیاحت ،امن اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ اس ریلی کا اہتمام پر انہیں انتہائی خوشی ہے، یہ ریلی اگست میں لاہور سے شروع ہو گی اور 11 ممالک سے گزرتے ہوئے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر 27 ستمبر کو پیرس میں اختتام پذیر ہو گی۔ ریلی میں پاکستان سے بائیکس اور موٹر کاروں پر 45 شرکا شامل ہوں گے۔

ریلی کے لوگو کی لانچنگ تقریب لاہور میں ہو گی۔ پاکستانی سفیر نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہاہے کہ اس ضمن میں پاکستان کی حکومت، سفارت خانے اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان مل کر کام کرتے ہیں ۔ یہ پاکستان کے تشخص ،ثقافت، دوستی اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کا اچھا موقع ہو گا۔

ریلی کے شرکا اور سیاحوں کو باہمی رابطے کا موقع میسر آئے گا۔ اس مرتبہ یہ ریلی پاکستان سے یہاں آرہی ہے اور پاکستان سے شرکا کے فرانس میں مقامی سیاحوں اور بائیکرز سے دوستانہ تعلقات اور رابطے فروغ پائیں گے اور امید ہے کہ اگلے ایڈیشن میں ریلی فرانس سے پاکستان جائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی سطح پر اس قسم کی مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کے خوش آئند اقدام فرانس اور دیگر ممالک میں پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے میں معاون ہوں گے ۔

Leave a reply