لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش سےموسم خوشگوارہوگیا،ہلکی ہواچلنےسےحبس میں بھی کمی ہوگئی۔بارش کےباعث لیسکوکےمتعددفیڈرٹرپ کرگئے۔
گارڈن ٹاؤن ،شاد باغ،شاہدرہ، راوی روڈ، اسلام پورہ، سمن آباد کے اطراف میں بارش اس کے علاوہ گجر پورہ، قرطبہ چوک، گلشن راوی، شملہ پہاڑی ،مزنگ سب ڈویژن کے اطراف میں بھی بارش ہوئی۔
سبزہ زار ، سکیم موڑ ، ملتان روڈ ، اعوان ٹاون،مسلم ٹاؤن اوراقبال ٹاون میں بادل برسے، لکشمی چوک، گوالمنڈی، ڈیوس روڈ، مال روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھواورگجومتہ میں بھی بادلوں نےرنگ جمایا۔
بارش کےباعث انتظامیہ حرکت میں آگئی۔
ایم ڈی واسانےتمام شاہراہوں کو کلیئر رکھنے کی ہدایات دیں۔
ایم ڈی واسانےکہاکہ تمام انڈر پاسز کو کلیئر رکھا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو ۔
لاہورشہرکےمختلف مقامات پربارش کی وجہ سےڈی سی رافعہ حیدرنےتمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا۔
ڈی سی لاہوررافعہ حیدرکاکہناتھاکہ ایم سی ایل، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ میں موجود رہیں اسسٹنٹ کمشنرز نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیں۔واسا ڈسپوزل سکواڈ کو فعال رکھیں۔ ایم سی ایل اور واسا کیمپس میں مشینری و عملہ موجود ہو۔ بارشی پانی کو ترجیحی بنیادوں پر نکالا جائے۔
رافعہ حیدرکامزیدکہناتھاکہ شہر کی اہم شاہراہوں، گلی اور محلوں سے آب نکاسی یقینی بنائی جائے۔نشیبی اور سورنگ پوائنٹس کی طرف خصوصی توجہ دی جائے۔شہری بجلی کے کھمبے اور تاروں کو چھو کر نہ گزریں۔شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. Developed By: ATRG World ©