(پاکستان ٹوڈے) نامور شخصیات افتتاحی روز فیسٹیول کا حصہ بنیں۔ مختلف علاقوں کی ثقافتی پرفارمنس توجہ کا مرکز بنی رہی۔ لاہور سے عتیق ملک کی رپورٹ
لاہور آرٹس کونسل اور ماس فاونڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کے پہلے روز سینئر فنکاروں، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک، نامور اداکارہ عذا آپا سمیت غیر ملکی وفود نے شرکت کی۔۔۔۔فیسٹیول کے پہلے روز کا آغاز ملک کے مختلف علاقوں کی ثقافت پر مبنی پرفارمنس سے کیا گیا
4 روزہ تھیٹر فیسٹیول میں 5 ممالک کے 6 تھیٹر گروپس تھیٹر پلے پیش کریں گے, پہلے روز پاکستانی گروپ کی جانب سے گھریلو مسائل کے بچوں پر اثرات پر مبنی تھیٹر پیش کیا گیا۔ حریت رہنما یاسمین ملک کی اہلیہ مشال ملک اور نامور اداکارہ عذا آپا نے تھیٹر پرفارمنسز کو خوب سراہا اور مزید ایسے فیسٹیولز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی ساٹ مشال ملک۔
ماس انٹرنیشنل تھیٹر کے آرگنائزر نے کامیاب انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کے انعقاد پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ 16 سال بعد لاہور میں انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول انتہائی خوش آئند ہے۔ تھیٹر فیسٹیول کے آرگنائزر کی جانب سے مستقبل میں انٹرنیشنل تھیٹر کے سلسلے کو جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا
انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول میں تھیٹر کے علاوہ ورکشاپ، کانفرنس اور دیگر سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی جس میں غیر ملکی مندوبین اظہار خیال کریں گے
اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری عدالت میں چیلنج
ستمبر 11, 2024یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مونا لیزا کی شاہکار پینٹنگ کا بڑا راز آشکار
مئی 14, 2024 -
پنجاب حکومت نےعوام کوبجلی پرکتناریلیف دیا؟تفصیلات جاری
اگست 31, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔