لاہور میں باڈی بلڈنگ کے مقابلے کا انعقاد

0
53

لاہور:(پاکستان ٹوڈے)لاہور میں مقامی جم کے زیر اہتمام شاندرا باڈی بلڈنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جس میں 20 سے زائد باڈی بلڈرز نے تن سازی کے مقابلے میں حصہ لیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک ندیم منا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما ملک ندیم منا کا کہناتھا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو دوبارہ سے آباد کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

ہمارا مقصد لاہور سمیت پنجاب بھر میں نوجوانوں کو سپورٹ کرنا ہے. انکا مزید کہناتھا کہ لاہور میں پنجاب لیول کے باڈی بلڈنگ کے مقابلے جلد منعقد کروائے جائے گے۔ تن سازی کے مقابلے میں بہترین باڈی بلڈرز کو مریم نواز کی تصویروالی شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔

Leave a reply