لاہور میں بلیو اور پرپل لائن ٹرین چلانے کی تیاری

0
61

پاکستان ٹوڈے: لاہوریوں کیلئے نئی اور شاندار سواری۔ لاہور میں اورنج ٹرین کے بعد بلیو اینڈ پرپل لائن ٹرین چلانے کی تیاری۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں ٹرانسپورٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور سفر کے چیلنجز کو کم کرنے کیلئے پنجاب حکومت اورنج لائن میٹرو ٹرین کی کامیابی کے بعد دو نئی میٹرو ٹرین سروسز بلیو لائن اور پرپل لائن متعارف کروانے کی تیاری کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میگا پراجیکٹس کا اعلان لاہوریوں کیلئے ایک بری خوشخبری ہے۔ تقریباً 1.45 ٹریلین روپے کی لاگت کے اس منصوبے کے آغاز سے ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں نمایاں سرمایہ کاری ہو گی۔ ذرائع کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے بلیو اور پرپل لائن ٹرین دونوں منصوبوں کیلئے تجاویز پیش کر دی ہیں۔

ان منصوبوں کو آگے بڑھانے کیلئے پنجاب حکومت سے منظوری کے بعد دونوں منصوبوں کیلئے پی سی ون دستاویزات کی تیاری شروع ہو جائے گی، جس سے مزید منصوبہ بندی اور عملدرآمد کی راہ ہموار ہو گی۔

Leave a reply