لوئردیر: مٹی کا تودہ گھرگیا بچی سمیت 3 افرادجاں بحق

0
101

پشاور: ریسکیو 1122 کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے کے بعد مسلسل 3ساڑھے گھنٹے ریسکیو آپریشن کیا اور چھت کے ملبے تلے دبے تین افراد کی لاشیں اور ایک زخمی کو نکال لیا گیا۔

افسوس ناک واقعے میں بچی سمیت میاں بیوی دم توڑ گئے جبکہ تین سالہ زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

چھت گرنے کا ایک اور واقعہ پشاور میں بھی پیش آیا ہے جہاں نوتھیہ تیلاب روڈ کے قریب کچے مکان کی چھت گر نے سے ملبے تلے15مویشی گائے، بھیڑ ،بکریاں دب گئیں۔

ترجمان ریسکیو کا بتانا ہے کہ امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام جانوروں کو باحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کے دوران گھر کے افراد محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ ان علاقوں میں موسم کی خرابی، بارشوں اور دیگر قدرتی آفات کے دوران مٹی کے تودے گرنا ایک معمول کی بات ہے، جن کی زد میں آکر ہر سال سیکڑوں افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

Leave a reply