لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک اوروٹس ایپ پر شیئر کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

0
30

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزم محمد حسیب کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کی

جسٹس طارق محمود جہانگیری نےضمانت مسترد کرنے کا چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، ٹینکیکل اینالسز ایکسپرٹ رپورٹ کے مطابق ملزم نے سنگین جرم کا اعتراب کیا۔

ریکارڈ کے مطابق ملزم نے لڑکی کے والد ، شوہر اور دوستوں کو تصاویر بھجوائیں اور فیس بک پر بھی اپلوڈ کیں، معاشرے میں یہ جرم بہت عام ہو گیا ہے ، لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہوتے ہیں تو لڑکیاں اپنی قابل اعتراض تصاویر لڑکوں کو بھیج دیتی ہیں۔

یہ تعلق ٹوٹنے پر لڑکے قابل عتراض تصاویر فیس بک پر اپلوڈ یا لڑکی کے دوستوں اور فیملی ممبرز سے شیئر کر دیتے ہیں، یہ تصاویر لڑکیوں کے لیے زندگی بھر کا سٹیگما بن جاتی ہیں اور ان کی فیملی لائف تباہ ہو جاتی ہے، اکثر کیسز میں لڑکیوں نے خودکشی بھی کی، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

Leave a reply