لیگی ایم پی اے سمیع اللہ خان کی اپوزیشن پر تابڑ توڑ حملہ ، بانی پی ٹی آئی کی قیمت بھی لگا دی

0
62

سمیع اللہ خان نے جیل میں اے سی بند کرنے کے بیان پر بانی پی ٹی آئی کو معافی مانگنے کی تجویز دیدی، سمیع اللہ خان نے ہر اجلاس میں پی ٹی آئی کی کارکردگی ایوان میں پیش کرنے کا وعدہ کر لیا۔

سمیع اللہ خان خطاب ایوان 

پینتالیس سو ارب روپے کا بجٹ ہے، ان کی جماعت ساڑھے چار سال پنجاب میں حکومت کر چکی ہے مرکز میں تقریبا چار سال حکومت کر چکی ہے کے پی میں دس سال حکومت کر چکی ہے، چار سال عثمان بزدار، چھ ماہ پرویز الٰہی حکمران رہے کسی ایک ممبر کے علاوہ کسی میں اخلاقی ممبر نہیں تھی کہ وہ ساڑھے چار سال کے اقتدار کا دفاع کرتا ۔

ہمارا ممبر سندھ اسمبلی میں بیٹھے گا تو شہبازشریف کے دس سال اقتدار پر فخر کرتا ہے ان سب کی رائے میں بزدار کا عرصہ اقتدار شرمندگی سے بھرا پڑا ہے، بزدار پنجاب کی تاریخ سیاہ باب تھا جو پرویز الٰہی بھی پنجاب میں رہے، ٹرائیکا امریکہ گیا کہ ٹرمپ جیب جاتے گا۔ وہ پارٹی ہے جس کے لیڈر نے قوم کو بتایا کہ آرمی چیف جو ہوتا ہے قوم کا باپ ہوتا ہے، انہوں نے قوم کا نیا ابو تلاش کیا سیم پیج کرتا رہا وزیر اعظم ہائوس میں سیم پیج کا راگ الاپتا رہا۔

ابو کو جانور کہا گیا وہ میر جعفر بن گیا حیرت ہے نیا ابو امریکی ٹرمپ ہوگیا ہے، اگر امریکہ میں کوئی چھ ماہ کی کارکردگی دیکھ لے تو ان کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم ہوجائے، عمران خان کی قیمت سعودی شہزادے کی گھڑی ہے۔

ایک سو نوے ملین پائونڈ کی رقم پاکستان آئی وہ کس طرح ملک ریاض کے خزانے میں گئی، عمران خان کی قیمت پوچھنی ہے تو ملک ریاض سے پوچھیں ایک سو نوے ملین پائونڈ کیسے اس کے خزانے میں گیا، ہمیں اپوزیشن کا ڈراوا دیتے ہیں ہم اپوزیشن سے ہی حکومت میں آئے ہیں۔

فاشسٹ حکومت کی ایک دن رانا ثنااللہ کی بات سنائی وعدہ کرتا ہوں ہر سیشن میں لیڈر کی سفاکیت آمرانہ حکمت عملی عوام کو بتائوں گا، سیاسی ورکر ہوں سیاسی ورکر مشکل میں ہوں اس کا حامی نہیں ہوں ۔ اپنی لیڈر شپ سے کہیں وہ جیل سےایک پیغام بھجوا دیں منہ پر ہاتھ پھیرنا اور اے سی بند کروانے والے بیان سے معافی مانگتا ہوں، اس بجٹ کا آپکے چار سال کے بجٹ سے موازنہ ہوگا۔

پنجاب کو پہلے یہ عمران خان ،عثمان بزدار، احسن جمیل گجر ،فرح گوگی اور ایک بیوروکریٹ ٹیکہ گینگ آف فائیو چلاتے رہے یہ لوگ بجٹ سے ہر چیز پنجاب کو چلاتا رہے، تعلیم کے تین سو ستانوے ارب روپے کے مقابلے میں پانچ سو پچانوے ارب روپے اب حکومت نے دئیے ہیں، آئندہ بھی پانچ سال ادھر بیٹھنا ہے آپ نے ادھر بیٹھنا ہے آپ کو آئینہ دکھاتے رہیں گے

Leave a reply