لیگی رکن رشدہ لودھی کے بانی پی ٹی آئی پر تنقید پر ایوان میں شور شرابا

0
40

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق غدار نمبر 804 کو ایک پیغام دینا چاہتی ہوں ، رشدہ لودھی، رشدہ لودھی نے بانی پی ٹی آئی پر شعر سنانا چاہا تو انہیں ڈپٹی سپیکر نے روک دیا۔

ایوان کے دونوں جانب ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی ، ڈپٹی سپیکر دونوں جانب اراکین کو سیٹ پر بیٹھنے کا کہتے رہے

ڈپٹی سپیکر نے لیگی رکن ملک وحید احمد کو نقطہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی، لیگی رکن ملک وحید احمد نے نوازشریف کے خلاف بات کرنے پر ایوان سے احتجاجا واک آئوٹ کر گئے۔

ملک وحید احمد کے ایوان سے باہر جاتے وقت سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے آوازیں کسنا شروع کردیں، لفظ غدار کو ڈپٹی سپیکر کارروائی سے حذف کروادیا

تحریک انصاف کے ارکان کی ایوان میں قیدی نمبر 804کے بارے میں نعرے بازی ، ندیم قریشی کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں جذباتی تقریر، اپوزیشن ارکان نے ندیم قریشی کی تقریر پر بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی جواب میں حکومتی رکن طارق گل بھی سیٹ سے کھڑے ہوگئے۔

دونوں طرف سے شور شرابا ، ڈپٹی سپیکر ہائوس ان آرڈر کرنے کی کوشش۔ طارق گل کو نقطہ اعتراض پر فلور نہ دیا

Leave a reply