مائنس عمران پارٹی پر کمپرومائز کرنے والے زیادہ دیر عہدوں پر نہیں رہ سکتے: مریم ریاض وٹو
پاکستان ٹوڈے: مائنس عمران پارٹی پر کمپرومائز کرنے والے زیادہ دیر عہدوں پر نہیں رہ سکتے، آخرکار خان صاحب باہر آجائيں گے
مریم ریاض وٹو نے ایک انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد کیسز کے باوجود انصاف میں تاخیر پر آواز نہیں اٹھائی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ ججز کے خط پر بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گيا یہ سب بطور فیملی ممبر ان کیلئے بہت تکلیف دہ ہے۔
اپنے ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ مائنس عمران پارٹی پر کمپرومائز کرنے والے زیادہ عرصے تک اپنے پاس عہدے نہیں رکھ سکتے، آخر کار خان صاحب باہر آہی جائيں گے اور ورکر سب کچھ دیکھ رہا ہے۔
مریم ریاض نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بشریٰ بی بی کو یقینی طور پر کئی بار کھانے میں کچھ ملا کر دیا گيا ہے، ان کی درخواست کے باوجود انہیں 10-15 دن تک کسی ڈاکٹر کو نہيں دکھایا گیا۔
مصنف
اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری عدالت میں چیلنج
ستمبر 11, 2024یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔