مائیکرو سافٹ کا اے آئی کمپیوٹرز کی تیاری کا اعلان

0
72

پاکستان ٹوڈے: مائیکرو سافٹ نے کو پائلٹ پلس نامی کمپیوٹرز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا، جو نئی طرح کے ونڈوز کمپیوٹرز ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے  ایسی رپورٹس سامنے آ رہی تھیں کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپیوٹرز کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے۔ ان کمپیوٹرز یا لیپ ٹاپس میں ایسے ہارڈ وئیر کو استعمال کیا جائے گا، جو جنریٹیو اے آئی کو پائلٹ ماڈل کو کلاؤڈ کی بجائے مشین کے اندر ہی پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔

اس مقصد کیلئے ایسے چپ سیٹ کی ضرورت ہوگی، جو نیورل پراسیسنگ یونٹ (این پی یو) سے لیس ہو،جس کیلئے مائیکرو سافٹ نے کمپیوٹرز تیار کرنیوالی کمپنیوں کے ساتھ چپس بنانیوالے اداروں سے بھی اشتراک کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اولین کو پائلٹ پلس لیپ ٹاپس 18 جون سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوں گے۔

مائیکرو سافٹ کے کنزیومر چیف مارکیٹنگ آفیسر یوسف مہدی کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ونڈوز کمپیوٹرز کو مکمل طور پر بدلا جا رہا ہے، کو پائلٹ پلس کمپیوٹرز اب تک سب سے طاقتور ترین کمپیوٹرز ہوں گے، تاہم طاقتور ترین ہونے کے باوجود یہ کمپیوٹرز بہت زیادہ پتلے اور ہلکے وزن کے ہوں گے،ایسے کمپیوٹرز میں کم از کم ریم 16 جی بی ہوگی۔

جبکہ سٹوریج 256 جی بی ہوگی، جو فی سیکنڈ 40 Tera آپریشنز کرسکیں گے،کو پائلٹس پلس کمپیوٹرز ایپل کے میک بک ائیرز کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ تیز ہوں گے، جبکہ اے آئی لیپ ٹاپس میں مسلسل 22 گھنٹے تک ویڈیوز کو بغیر چارج کیے چلانا ممکن ہوگا،ان ڈیوائسز میں 40 سے زائد اے آئی ماڈلز موجود ہوں گے، جن کو ونڈوز 11 کا حصہ بنایا جائے گا۔

تاکہ ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر افعال کی افادیت بہتر ہوسکے، جس کیلئےایک نئی کو پائلٹ ایپ بھی ونڈوز کمپیوٹرز کا حصہ بنائی جا ئی جائے گی، جسے ایک الگ ونڈو، سائیڈ بار یا فل سکرین پر استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

Leave a reply