ماضی کی مشہور فلم ’’چوڑیاں‘‘ کا ریمیک بنانے کا اعلان

0
69

فلمساز سید نور کا مشہور فلم ’’چوڑیاں‘‘ کا ریمیک بنانے کا اعلان ۔ 

سید نور کی اہلیہ اور فلم چوڑیاں کی ہیروئن اداکارہ صائمہ نئی فلم کی ہدایتکاری کریں گی۔ 1998 میں ریلیز ہونیوالی پنجابی فلم ’’چوڑیاں‘‘ میں اس وقت کی مقبول فلمی جوڑی صائمہ اور معمر رانا کے ساتھ نرگس اور شفقت چیمہ نے بھی اداکاری کی تھی اور یہ فلم اس وقت کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک فلم تھی۔

اب نئی فلم’’ چوڑیاں‘‘ پنجابی میں بنے گی یا اردو میں؟اس بارے میں واضح نہیں کیا گیا،تاہم ریمیک میں کا سٹ نئی ہو گی۔اس سے قبل ماضی کی مقبول فلم مولا جٹ کا ریمیک ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کامیابی سے ہمکنار ہو چکا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سید نور اور ان کی ہلیہ صائمہ فلم چوڑیاں کا ریمیک بنا کر اپنے مداحوں کی توقعات پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔۔

Leave a reply