ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن,محکمہ وائلڈ لائف متحرک

0
41

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) چاچر شریف خان پور دریائے سندھ کے مقام پر مقامی افراد مچھلی کا شکار کر رہے تھے.دوران شکار ان کے نیٹ میں ڈولفن پھنس گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی افراد نے اس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ڈال دیا، سینٸرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے واقعہ کافوری نوٹس لیا، مریم اورنگزیب کی مقامی ٹیم کو فوری ڈولفن کو بازیاب کروانے کی ہدایت۔

بلاٸنڈ ڈولفن دنیا کی نایاب ترین نسل ہےجودریاۓ سندھ میں یے،اس کاتحفظ سب کا فرض ہے۔ ڈولفن کے تحفظ کےحوالے سے متعلقہ علاقے میں اگاہی مہم چلاٸی جاۓ۔ کسی کو اجازت نہیں کہ جنگلی ابی حیات کو پکڑکر ویڈوبناۓ اورانہیں تکلیف دے۔

سینٸرمنسٹر کے حکم پر ڈی جی وائلڈ لائف ٹیم کے ہمراہ موقع پرپہنچ گٸے۔ وائلڈ لائف کی ٹیم نے علاقہ میں سرچ کی اور شکاریوں کے بارے معلومات لیں۔

اس دوران چاچر شریف کے مقامی شکاریوں نے وائلڈ لائف ٹیم او پولیس سے لڑنا شروع کر دیا. پولیس نے وائلڈ لائف ٹیم پر حملہ کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیا ہے. شکاریوں نے ڈولفن کی فوٹیج بنا کر اس کو واپس دریا میں چھوڑ دیا تھا۔

Leave a reply