متحدہ عرب امارات میں 100 درہم کا نیاسکیورٹی فیچرز والا کرنسی نوٹ متعارف

متحدہ عرب امارات میں 100 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف،نئے اماراتی درہم کی کیا خوبیاں ہیں؟اور اس نوٹ کے سکیورٹی فیچرز کیا ہیں؟ تمام ترتفصیلات سامنے آ گئیں۔
متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کی جانب سے متعارف کروایا گیا نیا نوٹ کاغذ کی بجائے پالیمر سے تیار کیا گیا ہے اور جدید ترین ڈیزائن اور سکیورٹی خصوصیات کا حامل ہے۔نئے نوٹ میں سپارک فلو ڈائیمنشنز اور کائینگرام کلرز جیسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، تاکہ جعلی نوٹوں کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے۔نئے نوٹ کو سرخ رنگ کے مختلف شیڈز میں تیار کیا گیا ہے، جس کے سامنے کی جانب اُم القیوین کا تاریخی قلعہ دکھایا گیا ہے، جبکہ نوٹ کے پیچھے فجیرہ پورٹ اور اتحاد ریل کی تصاویر موجود ہیں۔
نئے اماراتی نوٹ پر بریل علامات کو بھی شامل کیا گیا ہے، تاکہ بصارت سے محروم افراد بھی اس کی مالیت آسانی سے شناخت کر سکیں۔ذہن نشین رہے کہ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے مطابق نئے نو ٹ کے ساتھ 100 درہم کا پرانا نوٹ بھی قابل استعمال ہوگا۔
یورپ کےبیشترحصوں میں شدید گرمی اورہیٹ ویوسے8افرادہلاک
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔