مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اوردرخواست دائر
مجوزہ آئینی ترامیم کےخلاف سپریم کورٹ میں ایک اوردرخواست دائرکردی گئی۔
سپریم کو رٹ میں نئی درخواست ایڈووکیٹ صائم چودھری نے دائر کی۔درخواست میں وفاقی حکومت، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ وفاقی حکومت آئین سے متصادم ترامیم نہیں کر سکتی،عدلیہ سے متعلق ترامیم عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہے، مجوزہ آئینی ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔حکومت آئینی ترامیم سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے اختیارات ختم کرنا چاہتی ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت مجوزہ آئینی ترامیم کو خلاف آئین اور کالعدم قرار دیں۔ عدلیہ سے متعلقہ کسی قسم کی ترمیم اسکروٹنی کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھیجی جائے۔
خواجہ آصف نےپی ٹی آئی سےمتعلق بڑادعویٰ کردیا
نومبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔