پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں. اور وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو اس حوالے سے خصوصی ٹاسک بھی دے دیا ہے۔محسن نقوی نے بجلی اور گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
ایف آئی اے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کو یونان کشتی حادثے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی، جس پر محسن نقوی کا کہنا تھا کشتی حادثے میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا، انسانی اسمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سے پاکستانی روپےکی قدر میں بہتری آئی ہے۔
محسن نقوی نے ایف آئی اے کو حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر بھی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا، وزیر داخلہ نے زیر التوا پروموشن کیسز کو ایک ماہ میں نمٹانے کی ہدایت کر دی۔
مصنف
مہنگائی سےپریشان عوام پرحکومت نےبجلی بم گرادیا
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فیک ویڈیوکیس:عدالت نےرولزاینڈریگولیشن طلب کرلئے
اگست 2, 2024 -
محمدحارث رشتہ ازدواج میں منسلک
ستمبر 6, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔