محسن نقوی کی مولانافضل الرحمان کوجےیوآئی کاامیرمنتخب ہونےپرمبارکباد

0
11

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمااسلام (ف)کاسربراہ منتخب ہونےپرمولانافضل الرحمان کومبارکبادپیش کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےمولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پران سےملاقات کی۔محسن نقوی نے مولانافضل الرحمان کوجمعیت علمااسلام کابلامقابلہ امیرمنتخب ہونےپرمبارکبادپیش کی اورمولاناعبدالغورحیدری کوجےیوآئی کابلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونےپرمبارکباددی۔وزیرداخلہ نےدونوں رہنماؤں کوگلدستےپیش کیے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
اس موقع پروزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل تحسین ہے، مولانا فضل الرحمان زیرک، مدبراور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں ، مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی نے اُصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔
محسن نقوی کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی اپنی جماعت اور پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات ہیں، مولانا فضل الرحمان سینئر ترین سیاستدان ہیں اور پاکستان کی سیاست میں ان کا بلند مقام ہے۔

Leave a reply