سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 14 اور 15 اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی، آئی ایم ایف کے ساتھ مائیکرواکنامک اسٹیبلٹی کو جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت جلد معیشت مستحکم ہوگی، نگران حکومت نے بھی معیشت کی بہتری کیلئے بہترین اقدامات کئے، آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ معاشی استحکام کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سٹاک مارکیٹ کا معیشت کی بہتری میں اہم کردارہے، معاملات دیکھ کر لگ رہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ درست سمت میں جا رہی ہے، خوشی ہےکہ اس وقت مارکیٹ آیا ہوں جب مارکیٹ ریکارڈ بنارہی ہے، زرعی شعبے میں 5 فیصد کی گروتھ ہے، چاول اور گندم کی اچھی پیداوار ہوئی ہے۔
سٹاک مارکیٹ کی بہتری کیلئے اچھے اقدامات کئے جا رہے ہیں
چیئر پرسن پاکستان سٹاک ایکسچینج ڈاکٹر شمشاداختر نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹاک مارکیٹ کی بہتری کیلئے اچھے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر سٹاک مارکیٹ میں بہتر پرفارم کر رہا ہے، ہم بینکنگ سیکٹر سے سنجیدہ معاہدوں پر غورکر رہے ہیں، معاہدوں سے سرمایہ کاروں کو نئے مواقع دستیاب ہوں گے، ورلڈبینک نے انرجی سیکٹر میں کام کرنے کی نشاندہی کی ہے۔
ڈاکٹر شمشاد اختر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بینکنگ سیکٹر اور کیپیٹل مارکیٹ میں روابط کو مزید مضبوط کرنا ہے، ریونیو کے سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنے کی ضرورت ہے۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی بڑی کمی
نومبر 12, 2024سونےکی قیمت میں 1300روپےکی کمی،جانیےفی تولہ کتنےکاہوگیا؟
نومبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈالر سستا ہوگیا
مارچ 20, 2024 -
ممکنہ آئینی ترامیم:2ہفتوں کیلئے التواکاشکار
ستمبر 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔