مخصوص نشستوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں جائے گا؟؟ بیرسٹر گوہر

0
117

اسلام آباد: تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے مخصوص نشستوں کو خالی بھی نہیں چھوڑا جاسکتا، غبن پر سپریم کورٹ جائیں گے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو کہا یہ سیٹیں ہمیں دینی ہی دینی ہیں، ہم سب کی امید ہے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹرعلی ظفر اگر غبن ہوگیا تو سپریم کورٹ جائیں گےاور ایسی صورت میں تو صدر، سپیکر اورڈپٹی سپیکر کا الیکشن متنازعہ ہوجائے گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ریزرو سیٹیں میرٹ بیسڈ ہوتی ہیں، اگر یہ دوسری پارٹی کے لوگوں کے پاس چلی گئیں تو خیرات سمجھ کر بانٹیں گے۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کو یہ سیٹیں ملیں اور ضرور ملیں گی، الیکشن کمیشن کواگر سیاسی نظام چلانا ہے تو عوامی نمائندوں کا احساس کرنا ہے۔

بیرسٹر گوہر انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیٹیں ہمیں دی جائیں تاکہ ہماری اسمبلی پوری ہو،الیکشن کمیشن سے استدعا ہے عوام نے فیصلہ دیا ہے، علی ظفر نے الیکشن کمیشن میں بہترین دلائل دیئے ہیں،اسمبلی اس وقت تک پوری نہیں ہوتی جب تک تمام ممبران پورے نہ ہوں۔

Leave a reply