مداحوں کیلیے خوشخبری،” پٹھان 2 ” بنانے کا اعلان

0
105

ممبئی: شاہ رخ خان کی میگا ہٹ فلم ” پٹھان” کا سیکوئل ” پٹھان 2 ” بنانے کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی سال 2023 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ” پٹھان” کا سیکوئل ” پٹھان 2 ” کے نام سے بنایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان ” پٹھان 2 ” کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال کے آخر میں شروع کریں گے۔ اس سلسلے میں شاہ رخ خان اور فلم میکر آدیتیہ چوپڑہ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

فلم کے قریبی ذرائع کے مطابق فلم کا مرکزی کردار حسب سابق جاسوس ہوگا اورپٹھان 2 میں شائقین پٹھان ورسز ٹائیگر یعنی شاہ رخ خان اور سلمان خان کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔

Leave a reply