مراد علی شاہ سندھ کے تیسری بار وزیراعلیٰ منتخب

0
97

سندھ : پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب کیلئے اجلاس ہوا، ایوان میں قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو دروازے بند کردیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے لئے پیپلزپارٹی کی جانب سےمراد علی شاہ جبکہ ایم کیوایم کے علی خورشیدی امیدوار ہیں۔

پی پی پی امیدوار مراد علی شاہ اور ایم کیوایم کےعلی خورشیدی کیلئے الگ الگ لابی مختص کی گئی ہے، ووٹ کیلئے کارڈ لینے کے بعد ارکان لابی میں گئے۔

پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ سندھ کے تیسری بار وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے، مراد علی شاہ سندھ اسمبلی کے 25ویں منتخب قائد ایوان بن گئے۔
مراد علی شاہ سندھ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی دفعہ 112 لیکر کامیاب ہوئے، مراد علی شاہ دو تہائی اکثریت سے وزیراعلیٰ سندھ بنے جبکہ ایم کیو ایم کے علی خورشیدی کو36 ووٹ ملے۔

Leave a reply