مراد علی شاہ کا رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں امن و امان قائم رکھنے کو یقینی بنائیں

0
117

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالم اسلام کو رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کی آمد پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ مقدس مہینہ تمام مسلم امہ کے لیے افضل ترین مہینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان رحمتوں و برکتوں کا مہینہ ہے، رمضان المبارک ہمیں صبر کی تلقین اور غریبوں کی مدد و احساس کا درس دیتا ہے، مملکتِ خداداد پاکستان بھی اسی ماہِ عظیم میں وجود میں آئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اس ماہِ مبارک میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی دعائیں کریں، اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنی رحمت فرمائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ماہ مقدس میں عوام کا اعتماد بحال کریں گے اور انہیں آزاد ریاست کے ثمرات سے نوازیں گے۔

Leave a reply