جنوبی ایشیاءکے سب سے بڑے نیشنل پارکس میں سے ایک لال سُہانرا نیشنل پارک بہاولپور میں درختوں کی کٹائی
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا فوری سخت نوٹس اور کارروائی ، گریڈ20 کے چیف کنزرویٹرسمیت 11 افسران کا تبادلہ،گورنر پنجاب نے احکامات جاری کردئیے۔ سیکریٹری فارسٹ پنجاب کے بعد انسداد کرپشن کی ٹیم تحقیقات کے لئے بہاولپور پہنچ گئی، درختوں کی کٹائی کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی ۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے6 درجن سے زائد قیمتی اور نایاب درختوں کی کٹائی کی شکایت اور شواہدملنے پر کارروائی، درختوں کی اقسام، ان کی تعداد، کب سے درختوں کی غیرقانونی کٹائی جاری تھی،کون کون ملوث ہے، مکمل تحقیقات کی جائیں۔
ملوث قرار پانے والوں کو نوکریوں سے برخاست کرکے سزا دی جائے، سینئر وزیر کی سخت ہدایات، درختوں کی کٹائی، چوری ، جنگلات یا جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں، سینئر وزیر کی ہدایت۔
بہاولپور میں اس نیشنل پارک کو یونیسکو نے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے پارک کا درجہ دیا ہوا ہے، یہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے ایک قیمتی ذخیرے کا درجہ رکھتا ہے جوعالمی طور پر تحفظ کی فہرست میں شامل ہیں۔
لال سہانرا پارک دنیا میں اپنی ساخت اور جغرافیے کی وجہ سے منفرد ہے، پارک میں صحرا، جنگل، تالاب، نہریں اور مرطوب دلدلی علاقے شامل ہیں جو ایکوسسٹم برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہیں۔
قدیم وادی سندھ کی تہذیب کے آثار بھی یہاں موجود ہیں ، نایاب جنگلی حیات بھی پائی جاتی ہیں، بہاولپور سے 35 کلومیٹر مشرق میںواقعلال سہانرا نیشنل پارکایک لاکھ 27 ہزار 480 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے، گریڈ20 کے چیف کنزرویٹرخالد محمود،گریڈ19 کے کنزرویٹرز منظور احمد، گریڈ 18 کے ڈویژنل فارسٹ افسر ندیم اشرف بھی لاہور تبدیل ہونے والے افسران میں شامل
مصنف
اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری عدالت میں چیلنج
ستمبر 11, 2024یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٹک ٹاک نے خاموشی سےنئی تبدیلی متعارف کرا دی
جون 27, 2024 -
سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت
اپریل 8, 2024 -
ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا
جون 14, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔