مسافروں کیلئے اہم خبر،عیدالفطرپرریلوےکاکرایوں میں کمی کااعلان

0
30

مسافروں کیلئے اہم خبر،عیدالفطر پر پاکستان  ریلوےنےکرایوں میں20فیصد کمی کااعلان کردیا۔
عیداپنوں کےساتھ منانےکےلئےپاکستان ریلوےپردیسیوں پرمہربان ،عیدالفطرکےموقع پرتمام ٹرینوں کےکرایوں میں20فیصدکمی کااعلان کردیا۔
ترجمان ریلوےکاکہناہےکہ مسافراورمال بردارٹرینوں کےکرایوں میں 20فیصد رعایت کااعلان کیاگیا ہے ،کرایوں میں رعایت صرف عیدالفطرکے پہلے ،دوسرے اورتیسرےدن موجودہ بکنگ پردی جائےگی۔جس کاپاکستان ریلوے نے باقاعدہ نوٹیفکیشن کردیاہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ریل کا سفر رومانوی ہونے کیساتھ سستا بھی ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر اپنے اہل خانہ اورعزیز و اقارب سے ملنے کیلئے بین الاضلاعی اور بین الاصوبائی سفر کیلئے زیادہ تر مسافر ٹرین کےسفر کو ترجیح دیتے ہیں۔

Leave a reply