نوجوان نسل میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام میں ٹرائل ریلز نامی فیچر متعارف،دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرائل ریلز کو ابتدائی طور پر نان فالوورز کو دکھایا جائے گا ۔
انسٹا گرام نے ایک نیا فیچر ٹرائل ریلز متعارف کرادیا ۔اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے خیالات کی آزمائش اور مواد پر ابتدائی فیڈ بیک حاصل کرنا ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ریلز ایسے اکاؤنٹس سے شیئر کرسکیں گے ،جو اُن کے فالوورز نہیں ہوں گے،یعنی انہیں اپنی ریلز کیلئے وسیع پلیٹ فارم مل سکے گا اور پھر وہ اپنے فالوورز کیلئے اسے پوسٹ کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین کو انسٹا گرام کے پروفیشنل اکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی، فی الحال کچھ عام صارفین کو بھی اس فیچر تک رسائی حاصل ہے، مگر ایسا فیچر کی آزمائش کیلئے کیا گیا ہے۔ٹرائل ریلز کو ابتدائی طور پر نان فالوورز کو دکھایا جائے گا، جس سے صارفین کو نئے مواد کےخیالات اور کارکردگی کو جانچنے کا موقع ملے گا۔
اگر ایک ٹرائل ریل کی کارکردگی اچھی رہی تو پھر صارف اسے آسانی سے اپنے فالوورز سے شیئر کرسکے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔