
پاکستان ٹوڈے: سوزوکی نے گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی
تفصیلات کے مطابق صارفین سوزوکی نئی گاڑی خریدنے کیلئے انسٹالمنٹ پلان میں 8 لاکھ روپے تک کی بچت کر سکتے ہیں، پاکستان میں جاری مہنگائی نے عوام کی قوت خرید پر گہرا اثر ڈالا ہے جس کی متاثرہ براہ راست آٹو انڈسٹری بھی ہوئی ہے۔
تاہم کمپنیوں نے اس کا حل نکالنے کیلئے صارفین کیلئے پُرکشش آفرز متعارف کرانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے
اور اسی لیے ’پاک سوزوکی‘ نے عوام کیلئے انتہائی شاندار اقساط کا منصوبہ متعارف کرا دیا ہے جس سے گاڑی خریدنے کے خواہشمند، 8 لاکھ روپے تک کی بچت کر سکیں گے
تفصیلات کے مطابق سوزوکی حبیب میٹرو آٹو فنانس کے تعاون سے آسان اقساط کی آفر متعارف کرا رہی ہے
جس کا مقصد کمپنی کی گاڑیوں کی رسائی مزید آسان بنانا ہے ،،، مزید برآں، پیشکش میں صارفین کے لیے اضافی بچت کو یقینی بناتے ہوئے، شرح سود 18 فیصد تک کم کی گئی ہے
جو کہ فکس ہو گی ، ان اقدامات کا مقصد کمپنی کی سیلز کو برقرار رکھنا اور اس دوران پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنا ہے ،،،، حالیہ اعلان پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی (پی ایس ایم سی) کے کافی نقصان کی اطلاع کے بعد سامنے آیا ہے ،
پاکستان میں آٹو موٹیو سیکٹر گاڑیوں کی کم ہوتی ہوئی فروخت، پیداواری رکاوٹوں اور زیادہ ٹیکسوں سے دوچار ہے، اور پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی بھی ان چیلنجوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے ۔
کمپنی کی جانب سے سال 2023 میں 10.07 بلین روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے ،جو کہ ٹیکسز میں اضافے اور فروخت میں ہونے والی بھاری کمی کا نتیجہ ہے۔
حکومت کاڈیزل کی قیمت میں 32روپے12پیسےکی کمی کااعلان
اپریل 17, 2026سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ،فی تولہ کتنےکاہوگیا!جانیے
اپریل 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کےلئے سنی اتحاد کونسل کا ٹائٹل خطرے میں پڑگیا
مارچ 16, 2024 -
سورج کو اب تک کا سب سے طویل ترین گرہن کب لگے گا؟
جون 25, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














