ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش اور برفباری کی پیشگوئی

0
77

(پاکستان ٹوڈے) محمکہ موسمیات کے مطابق 9 مارچ کو بلوچستان میں داخل ہوگا، یہ مغربی ہوائیں 11 مارچ تک ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیں گی، جب کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 12 مارچ کو ملک میں داخل ہوگا۔

بارشوں کے باعث گوادر، تربت اور پنجگور میں ندی نالوں میں طغیانی جب کہ 13 اور 14 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان اور چترال میں برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں 11 تا 15 مارچ کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں 10 سے 14 مارچ کے دوران بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، صوبے میں 13 اور 14 مارچ کو چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اور 14 مارچ کو دیر، سوات، ہنزہ، اسکردو اور باغ میں بھی برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے، بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ میں 10 سے 12 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہوائیں چلنے اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

Leave a reply