
موسم سرما میں صحرائے تھر سیاحوں کا مرکز بن گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق موسم سرما میں صحرائے تھر سیاحوں کے لیے ایک بہترین تفریحی مقام بن جاتا ہے۔ سرد راتیں ہوں یا دن، سیاحوں کے لیے تھر کے صحرائی ٹیلے، ننگرپارکر میں واقع قدرتی حسن والے پہاڑ، نمک کی جھیلیں،مقامی ثقافت اور تہذیبی رنگ میں سجی مچ کچہری اور رن آف کَچھ جیسے مناظر انمول بن جاتے ہیں۔
ننگرپارکر سے 8 کلومیٹر دور رن آف کَچھ ایک شاندار تفریحی مقام بن چکا ہے، جہاں تحصیل ننگر پارکر کی انتظامیہ نے صحرائی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے کیمپنگ کا اہتمام کیا ہے، جس کے باعث ملک بھر سے بڑی تعداد میں یہاں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت صحرا میں خوبصورت مقامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کرے تو یہاں کی سیاحت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
افواج پاکستان ہماری اورقوم کی ریڈ لائن ہیں،بلاول بھٹوزرداری
جولائی 16, 2026حکومت کاگھر کی تعمیر و مرمت کیلئے قرض دینےکااعلان
جولائی 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فضائی سفرمحفوظ بنانےکامشن،وزیراعلیٰ مریم نوازمتحرک
جولائی 19, 2025 -
بارشوں کا نیا نظام: ملک کے طول و بلد میں بادل برس پڑے
اپریل 8, 2026
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














