مون سون کا 9 واں سپیل شروع، طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

0
2

محکمہ موسمیات نےمون سون کا 9 واں سپیل شروع ہونےاور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 2 ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشگوئی اور بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ، گلیشئر پھٹنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے پہاڑی علاقوں کا رخ کرنیوالے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ لاہور، قصور،اوکاڑہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور منڈبہاؤالدین میں بارش کاامکان ہے،مری،گلیات، راولپنڈی، جہلم ،اٹک،چکوال،خوشاب اورنورپورتھل میں بھی بارش متوقع ہے،سرگودھا،ننکانہ صاحب ،فیصل آباد،جھنگ ،چنیوٹ،ساہیوال،بھکراورمیانوالی میں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ موجودہ مون سون کاسلسلہ آج بالائی علاقوں کارخ کرےگا۔

Leave a reply