مہمند:دہشتگردوں کاایف سی ہیڈکوارٹرپرحملہ ناکام ، 4خودکش بمبارہلاک

0
15

مہمندمیں خوارجی دہشت گردوں نےایف سی ہیڈکوارٹرپرحملےکی کوشش کی جسےسیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا،جوابی کارروائی میں4خودکش بمبارجہنم واصل کردئیےگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کاکہناہےکہ 6ستمبرکی صبح4بجےایف سی ہیڈکوارٹرپرخوارج کےایک گروپ نےرات کےاندھیرےکافائدہ اٹھاتےہوئےحملےکی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسزنےبروقت کارروائی کرتےہوئےکیمپ میں داخلےسےقبل کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان پاک فوج کامزیدکہناہےکہ سیکیورٹی فورسزکی بھرپورجوابی کارروائی میں چاروں خوارجی خودکش بمباروں کومطلوبہ ہدف کونقصان پہنچانےسےقبل ہی ہلاک کردیاگیا۔مارےگئےدہشتگردوں کےقبضےسےخودکش جیکٹس ، ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر خارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave a reply