
نیب ترامیم فیصلےکےبعدبانی تحریک انصاف نے190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی۔
اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔
بانی تحریک انصاف نے190ملین پاؤنڈریفرنس میں بریت کی درخواست دائرکردی۔
وکیل بانی پی ٹی کاکہناتھاکہ نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ کا کیس بنتا ہی نہیں، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے، سوال یہ ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں۔
نیب پراسیکیوٹرنےکہاکہ اگر عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار ہے تو پھر بریت کی درخواست سنی جاسکتی ہے۔
وکیل بانی پی ٹی آئی نےکہاکہ ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج ہی نہیں کیا ہے، عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرنا عدالت کی صوابدید ہے۔
احتساب عدالت نے 190ملین پاونڈریفرنس کی سماعت میں ڈیڑھ گھنٹے کا وقفہ کیااحتساب عدالت نے وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر سماعت 10ستمبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد کرنے کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی انٹرا کورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کو بحال کر دیا تھا۔
ذخیرہ اندوزوں نے گندم کے نرخ، 4850 روپے من تک پہنچا دیئے
جولائی 25, 2026پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں 103سے101نمبرپرآگیا
جولائی 25, 2026پیپلزپارٹی کا مینارپاکستان سے جلسہ گورنرہاؤس منتقل ہوگیا
جولائی 25, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اصل شارک کی نقل کرنے والی روبوٹ شارک متعارف
ستمبر 10, 2025 -
سپریم جوڈیشل کونسل نے19شکایات کومتفقہ طورپرخارج ،5کومؤخرکردیا
جولائی 12, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














