میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نےانسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

0
36

کراچی:(پاکستان ٹوڈے) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور ڈی سی ساؤتھ الطاف حسین ساریو سمیت دیگر بھی موجود
محکمہ صحت سندھ نے آج سے 5 مئی تک انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے۔

سات روزہ مہم میں سندھ کے 24 اضلاع کے 80 لاکھ بچوں کو ہدف بنایا گیا ہے، سندھ بھر کے 62 ہزار سے فرنٹ لائن ورکرز پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران چار ہزار سے زائد سکیورٹی اہکار ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے۔

اگلے سات دن تک کراچی میں اٹھارہ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سندھ میں پولیو کے قطرے پلانے کا قانون ہے۔

جو والدین بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے ان پر جرمانہ یا قید ہو سکتی ہے۔ لوگوں کو قائل کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔

Leave a reply