میئر کراچی مرتضیٰ وہاب تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

0
48

کراچی:(پاکستان ٹوڈے) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے تجاوزات کے خلاف متعلقہ ٹیموں کو روزانہ آپریشن کرنے کا حکم دیا ہے۔

مئیر کراچی نے بلدیاتی اداروں کو شہر قائد میں ٹریفک جام ہونے کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ تمام افسران سے جمعے کے روز بات ہوئ تھی مل کر تجاوزات کے خلاف آپریشن ہو گا۔

شہریوں سے درخواست کرتا ہوں کہ سڑکوں پہ ٹھیلے اور پتھاروں سے اشیاء نہ خریدیں 67سی این جی بسیں کے ایم سی کے پاس تھیں، ان کو ڈیزل پہ کنورٹ کر کے ان بسوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔

چکرا گوٹھ پر ہائنڈرینٹس دوبارہ قائم ہو گئے ہیں، ان کے خلاف وقتا فوقتا کاروائی چلتی رہتی ہے کوئ بھی ادارہ اس کو چلانے میں ملوث نہیں، چکرا گوٹھ پر دو ہائنڈریٹس قائم ہیں۔

 

Leave a reply