میو ہسپتال میں کنیسر کے مریضوں کے لئے 3 سال سے بند ریڈیو تھراپی سہولیات کی بحالی۔

0
55

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ انکالوجی میں گزشتہ 3 سال سے ناکارہ ریڈیو تھراپی مشین کو بحال کر دیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی ٹیکس محتسب، کیمکولین ڈاکٹر آصف محمود جاہ تھے جبکہ گیسٹ آف آنر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز تھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر احسن نعمان، چیف آپریٹنگ آفیسر پروفیسر فیصل مسعود، رجسٹرار پروفیسر سید اصغر نقی، سربراہ شعبہ انکالوجی پروفیسر عباس کھوکھر، پروفیسر رانا محمد ارشد اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ڈاکٹر عباس کھوکھر نے شعبہ انکالوجی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر عباس کھوکھر نے میو ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات بارے آگاہ کیا۔ یہ ملک نہ ہوتا تو آج ہمیں یہ عزت اور مقام نہ ملتا۔ میں نے پروفیسر محمود ایاز سے یہ سیکھا ہے کہ آپ کے ہونے یا نہ ہونے سے فرق پڑھنا چاہیے۔ میرے لئے ڈاکٹر آصف محمود جاہ کے ساتھ بیٹھنا فخر کی بات ہے۔ پروفیسر احسن نعمان

میں وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کی ٹیم کا حصہ ہونے پر خود کو خوش نصیب سمجھتا ہوں۔پروفیسر فیصل مسعود، دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو میو ہسپتال، دکھی انسانیت اور ملک پاکستان کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ ناکارہ کوبالٹ 60 سورس کی بحالی کر دی گئی ہے۔  مشین کی بحالی پر ہم ڈاکٹر آصف محمود جاہ کے مشکور ہیں۔ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق میو ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو مفت تشخیص اور علاج فراہم کیا جاتا ہے۔

وزیر اعلٰی پنجاب کی ذاتی دلچسپی سے مستقبل میں بھی سکاری سطح پر کینسر کئیر ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ ہم پروفیسر احسن نعمان کی کاوشوں اور ڈاکٹر آصف محمود جاہ کے خصوصی تعاون سے یہ مشین بحال کر پائے ہیں۔ اس کار خیر کا صلہ ان کو دنیا میں بھی ملے گا اور آخرت میں بھی۔

ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے خلقت خدا کی خدمت میں بے پناہ کام ہیں۔ ریڈیو تھراپی کی مشین کی بحالی سب سے بڑا اقدام ہے۔ مشین کی بحالی سے لاکھوں کینسر کے مریض مستفید ہوں گے۔ 2 ماہ کی ریکارڈ مدت میں اس مشین کی بحالی کے لئے تمام تر قانونی معاملات مکمل کر لئے گئے۔

میوہسپتال اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے میرا گہرا تعلق ہے۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیں محنت اور لگن سے کام جاری رکھنا چاہیے۔ڈاکٹر آصف محمود جاہ وفاقی ٹیکس محتسب میں فوری انصاف فراہم کیا جاتا ہے ۔

Leave a reply