میٹا اے آئی کی نئی ویب سائٹ متعارف

0
41

اوپن اے آئی اور گوگل کے مقابلے پر میٹا اے آئی کی نئی ویب سائٹ متعارف ۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کے بقول گوگل اور اوپن اے آئی کی جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے شعبے میں بالادستی کے خاتمے کیلئے میٹا نے میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کو زیادہ بہتر بنایا ہے۔ویسے تو میٹا کی ایپس جیسے فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ میں بھی یہ اے آئی چیٹ بوٹ بتدریج صارفین کو دستیاب ہو رہا ہے، لیکن ویب ورژن پر گوگل اور اوپن اے آئی سے مقابلے کیلئے بھی میٹا اے آئی کی نئی ویب سائٹ متعارف کرادی گئی ہے۔

نئے لاما 3 ماڈل پر مبنی یہ اے آئی چیٹ بوٹ اوپن سورس ہے۔س نئی ویب سائٹ کا انٹرفیس اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی سے کافی حد تک ملتا جلتا ہے اور اسے مفت یا لاگ ان ہوئے بغیر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔مگر فیس بک کے ذریعے بھی آپ لاگ ان ہو سکتے ہیں اور کمپنی کے مطابق اس سے ماڈل کو ٹریننگ دینے میں مدد ملے گی۔

میٹا اے آئی سائٹ پر تحریری سوالات کے جواب جاننے کے ساتھ صارفین تصاویر بھی تیار کروا سکیں گے، مگر تصاویر کی تیاری کیلئے لاگ ان ہونا ضروری ہوگا۔میٹا کا امیج جنریٹر کافی متاثر کن ہے جو لکھنے کے دوران ہی رئیل ٹائم میں تصاویر کا پریویو دکھاتا ہے۔

تمام تصاویر پر میٹا اے آئی کا واٹر مارک بائیں جانب نیچے موجود ہوگا ،تاکہ ان کا غلط استعمال نہ کیا جاسکے۔میٹا کو توقع ہے کہ یہ سائٹ چیٹ جی پی ٹی اور اوپن اے آئی کے امیج جنریٹر ڈیل ای کا اچھا متبادل ثابت ہو سکے گی۔

Leave a reply