میگا کاسٹ فلم ’ٹکسالی گیٹ‘ ریلیز
پاکستان ٹوڈے: معروف اداکار علی خان، بابر علی، خالد انعم، نیر اعجاز، عفت عمر، عائشہ عمر، مہر بانو، یاسر حسین اور افتخار ٹھاکر سمیت دیگر کی کاسٹ پر مبنی میگا کاسٹ فلم ’ٹکسالی گیٹ‘ کو ریلیز کردیا گیا۔
شوبز:فلم کا نام پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قدیمی دروازے ٹکسالی پر رکھا گیا ہے اور فلم کو وہیں فلمایا گیا ہے۔
فلم میں عفت عمر اور علی خان وکیل کے روپ میں دکھائی دیے جب کہ افتخار ٹھاکر کو پولیس عہدیدار کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر میں عائشہ عمر کو رقاصہ یا جسم فروش کے روپ میں دکھایا گیا تھا جب کہ اداکارہ مہربانو کو بھی ایسی ہی گھروں میں پیدا ہونے اور پرورش پانے والی نوجوان لڑکی کے روپ میں پیش کیا
ٹریلر میں یاسر حسین کو رقاصائوں کے ہجروں کے طور پر دکھایا گیا۔
نیر اعجاز کو بھی ایسے ہی لوگوں کے سسٹم کا حصہ دکھایا گیا تھا اور ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم کی کہانی جسم فروش اور رقاصائوں کی زندگی اور مشکلات کے گرد گھومتی ہے۔
پہلے ہی فلم کو 16 فروری کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور فلم کا پہلا شو ملک بھر کے سینماؤں میں 16 فروری کی صبح کو دکھایا گیا۔
معروف اداکارہ شگفتہ اعجازکےشوہروفات پاگئے
ستمبر 12, 2024فلم ’استری2‘کی اُڑن اُنچی نیاریکارڈبناڈالا
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔