میں نے راولپنڈی ڈویثرن میں ناانصافی کی ہے ، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ

0
149

میں نے راولپنڈی ڈویثرن میں ناانصافی کی ہے ، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا
میں راولپنڈی میں انتخابی دھاندلی کی زمہ داری قبول کرتا ہوں ، کمشنر راولپنڈی
ہم نے ہارئے ہوئے امیدواروں کو 50 ، 50 ہزار کی لیڈ میں تبدیل کر دیا

70، 70 ہزار کی لیڈ سے جیتنے والوں کو ہم نے ہروایا

لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کو 50 ،50 ہزار کی لیڈ میں تبدیل کیا، 70، 70 ہزار کی لیڈ سے جیتنے والوں کو ہم نے ہروایا، میں نے راولپنڈی ڈویژن میں نا انصافی کی ہے، مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے میں سکون کی موت مرنا چاہتا ہوں اور مجھے ظلم کی سزا ملنی چاہیے۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے سیاسی اسٹنٹ قرار دیا اور کہا کہ جو گفتگو لیاقت علی چٹھہ نے کی یہ تو کوئی جنونی یا نفسیاتی شخص ہی کر سکتا ہے، لیاقت علی چٹھہ 13 مارچ کو ریٹاہر ہونے جا رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ اپنا سیاسی کیرئیر بنانے کے لیے ایسا بیان دے رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو بھی پھانسی پر لگایا جائے

انہوں نے کہا ہے کہ میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو بھی پھانسی پر لگایا جائے، یہ سب جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

فوج نے الیکشن ٹھیک کروائے

کمشنر راولپنڈی نے کہا ہے کہ اپنے گناہ کی سرعام معافی مانگتا ہوں، میرے اوپر کوئی دباؤ نہیں تھا، مجھے سرعام گرفتار کیا جائے، فوج نے الیکشن ٹھیک کروائے، دوبارہ الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں، فارم 45 کو ہی دوبارہ جمع کر لیا جائے تو صورتحال واضح ہو جائے گی۔

پاکستان توڑنے کے جرم میں شریک نہیں ہوسکتا

لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا ہے کہ ملک کی پیٹھ میں جو چھرا گھونپا وہ مجھے سونے نہیں دیتا، پاکستان توڑنے کے جرم میں شریک نہیں ہوسکتا۔

Leave a reply