نواز شریف نے سیاست چھوڑ دی ؟ مریم نواز کا ٹویٹ

0
119

نواز شریف نے سیاست چھوڑ دی ؟ مریم نواز کا ٹویٹ

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزراور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ قبول نہ کرنےکا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ نواز شریف سیاست چھوڑ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے سیاست سے کنارہ کش ہونےکی بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے، اگلے 5 سال نواز شریف نا صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی بھی کریں گے اور ہم نواز شریف کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی اور یہ بات وہ اپنے بیان میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے وقف ہیں انہیں نواز شریف کے اصولی مؤقف کا علم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور میں ان کے سپاہی ہیں، ان کے حکم کے پابند ہیں، اللّہ ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔

Leave a reply