نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ روکنے کی درخواست مسترد
نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ روکنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد: (پاکستان ٹوڈے ) الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ سے انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نواز شریف کی انتخابی عذر داری پر سماعت کی۔
دوران سماعت ریٹرننگ افسر این اے 15 مانسہرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی، ریٹرننگ افسر نے جواب میں کہا کہ حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ این اے 15 مانسہرہ سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ کامیاب ہوئے تھے۔
توشہ خانہ ٹوکیس:سماعت بغیرکارروائی کےملتوی
اکتوبر 5, 2024علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی،بیرسٹرسیف
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔