نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز شریف کی کرپشن ریفرنسز میں بریت پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

0
65

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق قومی خزانہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں  بنانے والے مستند مجرموں کو عدالتی پناہ میں ڈرائی کلین کر کے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کا شرمناک سلسلہ پوری آب وتاب کیساتھ جاری ہے، ملک پر مسلط قبضہ مافیا کے بعد ان کی اولادوں کو قومی خزانہ کی لوٹ مار میں حصہ دینے کیلئے نظامِ انصاف کو شریفوں اور زرداریوں کے ہاتھ گروی رکھ دیا گیا ہے۔

گزشتہ دوسالوں کے دوران ایک کے بعد ایک قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے ریاست نے شرم، حیا، قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن کردیا،  انصاف کی فراہمی میں دوہرا معیار بروئے کار لانے والی عدالتوں نے حقیقی مجرمان کی سرپرستی میں قوم کے محبوب لیڈر اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 7 ماہ سے ناحق پابند سلاسل رکھ کر غیر آئینی سزائیں سنائیں، دہائیوں سے قومی خزانہ لوٹنے والے اشتہاری مجرمین کی یکے بعد دیگر سزا معطلی عدالتی نظام کی ساکھ کیساتھ قوم کا نظامِ انصاف پراعتماد مجروح کرنے کا سبب بنی۔

ایون فیلڈ ، العزیزیہ ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز میں مفرور نواز شریف کے صاحبزادوں کی واپسی پی ڈی ایم سرکس کی ‘ریپیٹ ٹیلی کاسٹ’ کے آغاز کا عملی اقدام ہے،  75 سالوں سے قوم کو اپنا غلام سمجھنے اور حکومت کو اپنے ذاتی کاروبار کی حیثیت سے چلانے والے آمرانہ عناصر کی بریت کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری اور کرپشن کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔

عوامی مینڈیٹ پر شب خون کے بعد آئین و جمہوریت بیزار مسترد شدہ عناصر کو خصوصی ریاستی سرپرستی میں زبردستی مسلط کرنے کیلئے آئین، جمہوریت اور اخلاقیات کا جنازہ نکالنے کا سلسلہ بلاروک جاری ہے،  قوم کو نسل در نسل لوٹنے والے جن مجرموں کا احتساب کرنے میں عدالتیں ناکام رہیں، ان کا محاسبہ عوام ہر قدم پر کریں گے، ترجمان تحریک انصاف

 

Leave a reply