نیشن کپ: پاکستان ہاکی ٹیم ہالینڈ کے ساتھ میچ کھیلےگی

0
56

پاکستان ٹوڈے: پاکستان ہاکی ٹیم 22 مئی کو ہالینڈ کی نیشنل ٹیم کے ساتھ میچ کھیلےگی۔

پولینڈ میں نیشن کپ کی تیاری کیلئے کیمپ ہالینڈ میں بھی لگایا جائےگا۔ ڈچ ٹیم نے پاکستان ٹیم کے ساتھ میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پولینڈ میں نیشنل کپ کیلئے مضبوط پلان ترتیب دیدیا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم پولینڈ سے قبل ہالینڈ جائے گی، جہاں وہ ان کی نیشنل ٹیم کے ساتھ 22 مئی کو میچ کھیلے گی۔پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ چند روز میں شروع ہوگا اور ٹیم ہالینڈ روانہ ہوجائےگی، جہاں وہ ہالینڈ کے ساتھ میچ کے علاوہ وہاں کے کلبز کے ساتھ بھی دو سے تین پریکٹس میچز بھی کھیلےگی۔

،تاکہ کھلاڑیوں کو یورپ میں کھیلنے کا موقع ملے۔ہالینڈ کے بعد ٹیم پولینڈ روانہ ہوگی جہاں 31 مئی سے شروع ہونیوالے نیشنل کپ میں شرکت کرے گی، جس میں 9 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ پاکستان اگر نیشنل کپ کی ٹاپ تھری ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا تو پاکستان ٹیم پرو ہاکی لیگ کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔ پرو لیگ کھیلنے کی وجہ سے پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوجائےگی۔

Leave a reply