پاکستان ٹوڈے: نیوزی لینڈ کا ہوا بازی کی صنعت میں انقلابی اقدام،ایئر نیوزی لینڈ مستقبل قریب میں الیکٹرک طیارے چلانیوالی پہلی ایئر لائن بن جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ایئر نیوزی لینڈ نے2026 تک بیٹری سے چلنے والے طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنا کا ہدف مقرر کر لیا۔۔۔ ان الیکٹرک طیاروں کو کارگو خدمات کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے اندرڈومیسٹک فلائٹس کیلئے بھی الیکٹرک طیارے چلائے جائیں گے۔
ایئر لائن نے اس مقصد کیلئے نیوزی لینڈ پوسٹ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔یہ سٹریٹجک اقدام ایئر نیوزی لینڈ کی پائیداری کے عزم اور اس کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔اس حوالے سےایئر لائن کے چیف سسٹین ایبلٹی آفیسرکا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ کمپنی کے جوش و جذبے اور اگلی نسل کے الیکٹرک ہوائی جہاز کے تجارتی آپریشنز کی قیادت کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔ الیکٹرک طیاروں پر زور ایئرلائن کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے
،جس میں ہوا بازی کیلئے جدیدذرائع تلاش کرناہے، جو ماحول دوست ہوں،ایئر نیوزی لینڈ کا اقدام ہوابازی کے شعبے میں ماحولیاتی خدشات کو دور کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی ہے۔ الیکٹرک طیاروں کو اپنانے اور پائیدار طریقوں کیلئے شراکت داروں کے ساتھ تعاون سمیت ایئر لائن کا مقصد ایک مثال قائم کرنا اور ہوا بازی کی صنعت کو زیادہ ماحول دوست بناناہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اداکاریاسرنوازنےحکومت سےبڑی خواہش کا اظہار کردیا
اگست 24, 2024 -
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی کیس کی سماعت
مارچ 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔