پاکستان ٹوڈے: نیویارک میں پاکستانی صحافیوں نے پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی سی پی آئی آفس کے پاکستانی نژاد پولیس افسر شاہد مرزا، اسسٹنٹ کمشنر پولیس کارلوس نیوائس اور پالس کے صدر روحیل خالد اور دیگر ممبران موجود تھے۔
صحافیوں نے پولیس ہیڈ کوارٹرز کے حساس آفس سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا، جن میں شعبہ اطلاعات، ہال آف ہیرو، جوائنٹ آپریشن یونٹ اور رئیل ٹائم کرائم سینٹر شامل تھے، میڈیا پرسنز نے خاص طور پر لاکھوں کے شہر پر نظر رکھنے والے کنٹرول روم میں دل چسپی لی جو سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
وہاں موجود افسر نے بتایا کہ نیویارک پولیس 62 ہزار کیمروں کی مدد سے نیویارک شہر میں ہونے والے جرائم پر نظر رکھتی ہے، جب کہ مختلف مواقع پر عبادت گاہوں سمیت مختلف پرائیوٹ اداروں کے کیمرے بھی استمال ہوتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اہم مواقع پر دیگر اداروں کے نمائندے بھی اس سینٹر روم کا حصہ بن جاتے ہیں۔ رئیل ٹائم کرائم سینٹر کے دورے کے موقع پر پاکستانی نژاد پولیس افسر محمد زاید نے بریفنگ دی
امریکی ریاست کیلی فورنیامیں زلزلےکےشدیدجھٹکے
دسمبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔