پاکستان ٹوڈے: ورلڈکپ کوالیفائرز میچز کے انعقاد کیلئے جناح سٹیڈیم میں فیفا معیار کی لائٹس نصب کردی گئیں۔
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان بمقابلہ سعودی عرب کے میچ کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں لائٹس پر ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کو اپ ڈیٹ کردیا۔
پی ایف ایف نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اسلام آباد کے سٹیڈیم میں فیفا معیار کے مطابق لائٹس لگا دی گئی ہیں،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایف سی نے پی ایف ایف سے لائٹس کے معیار کی تصدیقی دستاویزات مانگ لی ہیں، جس کے بعد پی ایف ایف نے تصدیقی دستاویزات کی فراہمی کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق دستاویزات کی فراہمی کے بعد اے ایف سی کا جائزہ وفد اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ ٹو میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میچ 6 جون کو اسلام آباد میں ہوگا۔
تیسراٹی ٹوئنٹی:زمبابوےنےپاکستان کوشکست دیدی
دسمبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔